47

اسلام آباد یونائیٹڈ کی لاہور قلندرز کو شکست

دبئی (نمائند خصوصی) اسلام آباد یوناییٹڈ لاہور قلندرز کو28رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آگئی۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندز کی بیٹنگ لائن اسلام آباد یوناییٹڈ کے بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 124 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

ابوظبی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے آصف علی اور افتخار احمد کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 152 رنز بنائے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 153 رنز کا ہدف دیا۔

یونائیٹڈ کے ابتدائی 5 بلے باز 20 کے مجموعے پر ہی پویلین لوٹ گئے۔

قلندرز کے جیمز فالکنر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بعد ازاں یونائیٹڈ کے آصف علی نے کسی بھی بولر کو خاطر میں لائے بغیر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 بلند و بالا چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 75 رنز کی اننگز کھیلی۔

دوسرے اینڈ پر موجود افتخار احمد نے بھی ان کا شاندار ساتھ نبھایا اور دونوں نے چھٹی وکٹ پر ٹیم کے لیے 123 رنز جوڑے۔

افتخار احمد نے 49 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جبکہ یونائیٹڈ کی جانب سے کسی کھلاڑی نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی۔

جیمز فالکنر کے علاوہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے حصے میں بھی دو دو وکٹیں آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں