24

اے این ایف کی کارروائیاں،طورخم بارڈر سے بھارتی ساختہ ہزاروں نشہ آور گولیاں برآمد

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک ) اے این ایف نے طورخم بارڈر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ساختہ 17 ہزار 700 نشہ آور گولیاں برآمد کرلیں۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات کے آپریشنز جاری ہیں، اس سلسلے میں نارتھ ناظم آباد کراچی کے رہائشی ملزم سے 10 کلو 800 گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے۔ گرفتار ملزم دیگر مقدمات میں بھی مطلوب اور اشتہاری ہے۔جو کہ نمک کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی۔ کوٹ لکھپت لاہور کے قریب واقع نجی کوریئر آفس میں امریکا بھیجے جانے والے پارسل سے 880 گرام کیٹامائن برآمد کرلی گئی جو گفٹ اور صابن کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی۔ سیالکوٹ ائیرپورٹ سے دبئی جانے والے ملزم کے بیگ سے 1 کلو 514 گرام ہیروئن برآمد کرکے گجرات کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ اے این ایف حکام نے گرفتار تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں