19

سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا یوکرین کا دورہ، زیلنسکی سے ملاقات

لندن (نیوزمارٹ ڈیسک)برطانیہ کے سابق وزیر اعظم اور کنزرویٹو ایم پی بورس جانسن نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کا دورہ کیا ہے اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے کیف پہنچنے پر یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے انکا استقبال کیا اور اپنے پیغام میں کہا کہ میں یوکرین کے سچے دوست بورس جانسن کو کیف میں خوش آمدید کہتا ہوں، بورس آپ کے تعاون کا شکریہ، وہ مسٹر جانسن کے دورے کے حامی ہیں ، ان کے پریس سکریٹری نے کہا کہ مسٹر سنک ہمیشہ تمام ساتھیوں کی حمایت کرتے ہیں جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ برطانیہ یوکرین کے پیچھے ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں