69

پیرو ،صدر کیخلاف مظاہرے جاری، اہم ثقافتی مقام سیاحوں کیلئے بند

لیما(نیوزمارٹ ڈیسک)پیرو کی حکومت نے ملک کے نئے صدرڈینا بولارٹے کے خلاف جاری مظاہروں کے دوران سیاحوں اور شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر اپنے مشہور سیاحتی مقام ماچو پچو کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرو میں پرتشدد مظاہرے جن میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اس وقت شروع ہوئے جب پیرو کے سابق رہنما کو معزول کر دیا گیا، مظاہرین کی طرف سے مبینہ طور پر ٹرین کی کچھ پٹریوں کو نقصان پہنچانے کے بعد جمعرات کو ماچو پچو تک ٹرین سروسز بھی معطل کر دی گئی تھیں، جہاں ہر سال تقریبا دس لاکھ لوگ آتے ہیں،یاد رہے کہ پیرو میں مظاہرین نئے انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں اور نئے صدر ڈینا بولارٹے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کے بائیں بازو کے سابق صدر پیڈرو کاسٹیلو، جو جیل میں ہیں اور بغاوت اور سازش کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں کو رہا کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں