13

بجلی کا نظام مکمل بحال، آئندہ 48 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی،خرم دستگیر

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک) وفاقی وزیرِ توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کا نظام مکمل بحال کر دیا ہے، تاہم آئندہ 48 گھنٹے لوڈشیڈنگ رہے گی، ملک کا ترسیلی نظام محفوظ رہا ہے، بجلی کے کارخانے چلانے کے لیے وافر مقدار میں تیل موجود ہے، تکنیکی خرابی کا ابھی پتا نہیں چل سکا،تفتیش کرنی ہے کہ کیا ہمارے سسٹم میں ہیکنگ کے ذریعے بیرونی مداخلت تو نہیں ہوئی، وزیراعظم نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی بنائی ہے جس کی سربراہی مصدق ملک کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پچھلی حکومت نے سسٹم میں نئی سرمایہ کاری نہیں کی۔ خرم دستگیر نے کہا کہ کراچی میں بھی جلد بجلی بحال ہوجائے گی، شہر کو 11 سو میگاواٹ بجلی دیتے ہیں جو فراہم کرنا شروع کردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں