9

توہین کا کیس،الیکشن کمیشن کاعمران، اسد اور فواد کو اشتہاری قرار دینے کا عندیہ

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس میں عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا عندیہ دیدیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کی۔ تینوں سیاسی رہنما پیش نہ ہوئے۔عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواستیں دائر کر دیں گئیں۔ حاضری سے کب تک استثنی لیں گے؟ ہم وارنٹ نکالتے ہیں تو ہائی کورٹ معطل کرتی ہے پھر کہتی ہے کارروائی بھی جاری رکھیں، پی ٹی آئی رہنما نہیں آتے تو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں