16

تعلیم انسانی ترقی کا ایک اہم عنصر اور ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے،صدر مملکت

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تعلیم انسانی ترقی کا ایک اہم عنصر اور پاکستان کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے، تعلیم کا کسی بھی ملک کی معاشی اور سماجی ترقی سے گہرا تعلق ہے،جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نوجوانوں کو باعزت روزگار حاصل کرنے کے قابل بنائیں گے، انہیں مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق قابل قدر مہارتیں فراہم کریں گے اور نظام ِ تعلیم میں بہتری لائیں گے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم تعلیم کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ۔ پاکستان تمام بچوں کو سکولوں تک رسائی فراہم کر کے 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے کے تحت شرح خواندگی میں اضافہ کرنے کا عزم کرتا ہے، ہم اس بات کا بھی عہد کرتے ہیں کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نوجوانوں کو باعزت روزگار حاصل کرنے کے قابل بنائیں گے، انہیں مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق قابل قدر مہارتیں فراہم کریں گے اور نظام ِ تعلیم میں بہتری لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں