25

تحریک انصاف کے مزید43استعفے منظور،کل منظور شدہ استعفوں کی تعداد 124

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 43 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلئے۔ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے لئے معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوادیا ہے،پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے علاوہ صرف 2اراکین قومی اسمبلی میں باقی رہ گئے،اب تک سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے کل 124ارکان کے استعفے منظور کئے جاچکے ہیں۔ (ق)لیگ کے اراکین چوہدری مونس الہی اور چوہدری حسین الہی کے استعفے بھی منظور کر لئے گئے۔جن ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کئے گئے ان میں ریاض فتیانہ، سردار طارق حسین، محمد یعقوب شیخ، پرنس نواز،مرتضی اقبال،سردار محمد خان لغاری، حاجی امتیاز چوہدری، لال چند، جواد حسین،نوشین حامد، منزہ حسن، صائمہ ندیم، تاشفین صفدر، صوبیہ کمال خان، ظل ہما، رخسانہ نوید، غزالہ سیفی اورطارق صادق شامل ہیں۔جس کی وجہ سے وہ بال بال بچ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے سپیکر قومی اسمبلی پہلی مرتبہ 11پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کئے تھے اس کے بعد 35ارکان کے استعفے منظور کئے گئے جس کے بعد مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کئے گئے تھے۔اب تک سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے کل 124ارکان کے استعفے منظور کئے جاچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں