10

آئی ایم ایف سخت شرائط کی کڑوی گولی اشرافیہ کو بھی کھلائی جائے،پی ای ڈبلیو

اسلام آ باد (نیوزمارٹ ڈیسک) پاکستان اکانومی واچ کے چئیرمین برگیڈئیر(ر) محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط تسلیم کرنا واحد آپشن ہے مگرعوام کو قربانی کا بکرا بنانے کے بجائے یہ کڑوی گولی اشرافیہ کو بھی کھلائی جائے۔ منی بجٹ لانے اورآئی ایم ایف شرائط تسلیم کرنے کے ساتھ تمام غیر ضروری سرکاری اخراجات اور مقتدر طبقوں کی تمام مراعات ختم کی جائیں تاکہ عوام کو سکھ کے چند سانس لینا نصیب ہو۔محمد اسلم خان نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اشرافیہ نے ملکی نظام کو پوری طرح ہائی جیک کیا ہوا ہے اوروسائل کے یاں کا یہ سلسلہ پورے روز و شور سے جاری ہے اور ملک کو بچانے کے لئے اب بھی کچھ نہیں کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں