18

پاک بھارت جوہری جنگ کا خطرہ امریکی مداخلت سے ٹلا، سابق امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن (نیوزمارٹ ڈیسک) امریکا کے سابق وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں جوہری جنگ کا خطرہ تھا جو امریکا کی مداخلت سے ٹلا۔سابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اپنی کتاب میں دعوی کیا کہ فروری 2019 میں پاکستان اور بھارت کی دشمنی جوہری جنگ میں تبدیل ہونے والی تھی تاہم امریکا نے مداخلت کی اور جوہری جنگ کا خطرہ ختم ہوا۔ انہوں نے بھارتی افسر کو کسی بھی کارروائی سے روکتے ہوئی مسئلہ کو حل کرنے کے لیے وقت مانگا۔پومپیو کا مزید کہنا تھا کہ امریکی سفارت کاروں نے بھارت اور پاکستان کو یقین دلایا کہ دونوں میں سے کوئی بھی جوہری جنگ کی تیاری نہ کرے۔ کوئی اور ملک اس رات وہ سب نہیں کرسکتا تھا جو امریکا نے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں