8

روینہ ٹنڈن W20میں بھارتی خواتین کی نمائندگی کریں گی

ممبئی (نیوزمارٹ ڈیسک) بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اپنے نام ایک اہم اعزاز حاصل کر لیا، وہ W20 میں بھارتی خواتین کی نمائندگی کریں گیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی خدمات اور خواتین کو بااختیار بنانے میں سرگرم روینہ ٹنڈن کو جی 20 کی صدارت میں وومن امپاورمنٹ ونگ( ڈبلیو 20 )میں نمائندگی کے لیے منتخب کرلیا گیا۔یہ پہلا موقع ہے جب شوبز انڈسٹری سے کسی کو W20 میں نمائندگی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ انہیں اس سے قبل خواتین اور بچوں کے لئے ان کی خدمات کے پیش نظر انہیں وزارت برائے خواتین و اطفال سے بھی نوازا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں