76

چین، سونے کی پیداوار میں2022کے دوران 13.09فیصد اضا فہ

بیجنگ (نیوزمارٹ ڈیسک) چین نے 2022 کے دوران 372.048 ٹن سو نے کی پیداوار حا صل کی جو کہ گز شتہ سال کی نسبت 13.09 فیصد اضا فے کے ساتھ 43.065 ٹن رہی۔چا ئنہ گو لڈ ایسو سی ایشن کے اعدادو شمار کے مطا بق چین میں مجمو عی طور پر سو نے کی کھپت گز شتہ سال 1001.74 ٹن رہی جو کہ گز شتہ سال سے 10.63 فیصد کم ہے۔سونے کی جیو لری کی کھپت گزشتہ سال کی نسبت 8.01 فیصد گراوٹ کے ساتھ654.32 ٹن رہی جبکہ سونے کی اینٹوں اور سکوں میں سر ما یہ کا ری 2021 کی نسبت 17.23 فیصد کمی کے ساتھ 258.94 ٹن ہو گئی۔جغرا فیائی سیا سی بحرانوں، نوول کرو نا وائرس ، عالمی معیشت کی سست روی اور افراط زر کے باعث 2022 کے دوران عا لمی ما رکیٹ میں سو نے کی قیمت بلند سطح پر رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں