10

غیر معیاری اشیاءفروخت کرنے والے دکانداروں کو جرمانے

گنگ چھے (نیوزمارٹ ڈیسک ) اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹرز خپلو کی خصوصی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے تحصیلدار ہیڈکواٹر نےفوڈ انسپکٹر اور میونسپل فورس کے ہمراہ مین بازار خپلو میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی گئی۔ فوڈ انسپکٹر نے مین بازار خپلو میں پابندی شدہ غیر معیاری آئل،بناسپتی ، غیر معیاری پاپڑ ، رنگ برنگی بچوں والی کھانے پینے کی اشیاء، دو نمبر سگریٹ ، و دیگر پابندی شدہ اشیاء سمیت زائدالمیعاد اشیاءکے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ۔ لہذا عوام الناس کو بھی چاہیے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ایسے غیر قانونی خریدو فروخت کے مرتکب مالکان ناجائز منافع خوروں کی نشاندہی کریں۔تاکہ ان کے خلاف بروقت قانونی کاروائےی عمل میں لائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں