14

پی ایس ایل8، کون سے بڑے کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کیلئے متبادل کھلاڑیوں کی ری پلیسمنٹ ڈرافٹ کا اعلان آج ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹر عادل راشد اور ہری بروکس انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ مصروفیات کے باعث ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم رہیں گے۔اسی طرح لاہور قلندرز کو ابتدائی میچز میں جارڈن کاکس اور راشد خان کی خدمات بھی حاصل نہیں ہوں گی۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ملتان سلطانز عادل راشد کی ری پلیسمنٹ میں متبادل کھلاڑی منتخب کرے گی جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم دونوں پلئیرز کی جگہ جزوی متبادل پلیئرز حاصل کرنے کی اہل ہوگی۔دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ایلیکس ہیلز، معین علی، گ±رباز اور فضل فاروقی کے جزوی متبادل لے گی۔ملتان سلطانز کی ٹیم رادل راشد کے علاوہ ملتان سلطانز ڈیوڈ ملر، عقیل حسین اور ٹم ڈیوڈ کے بھی جزوی متبادل پلیئرز حاصل کرے گا، مجیب الرحمٰن اور راومن پاول کی جزوی ری پلیسمنٹ کیلئے پشاور زلمی کو بھی باری ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں