9

بھارت کا فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بے نقاب ‘ نیا ڈرامہ فیل

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے بنایا گیا فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بے نقاب کر دیا۔پاکستانی اداروں نے مودی سرکار کے نئے ڈرامے کا پورا سکرپٹ حاصل کر لیا، جس کے مطابق بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مبینہ در اندازی کا ڈرامہ تیار کیا گیا ہے، فالس فلیگ کارروائی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس کے ذریعے کیے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، کارروائی لائن آف کنٹرول کا پونچھ سیکٹر منتخب کیا گیا ہے۔بھارت کے اس جھوٹے آپریشن کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں در اندازی کا الزام پاکستان پر عائد کر کے دنیا میں پراپیگنڈہ کرنا ہے، منصوبے بو پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے بروقت بے نقاب کر کے مودی حکومت کو بڑی زچ پہنچا دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں