10

صدریواے ای نے وزیراعظم کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرادی

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدرمحمد بن زید النہیان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات رحیم یار خان میں ہوئی جہاں یو اے ای کے صدر اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر پنجاب کے شہر رحیم یار خان پہنچے تھے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدرمحمد بن زید النہیان کی رحیم یار خان میں انتہائی پرتپاک اور برادرانہ ماحول میں ملاقات ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ یو اے ای کے صدر محمد بن زید النہیان وزیراعظم کا ہاتھ تھام کر اپنے جہاز میں لے گئے اور اہل خانہ سے ملاقات کرائی جبکہ شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر کے بچوں سے عربی اور انگریزی میں گفتگو کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں