11

بلدیاتی الیکشن‘ جماعت اسلامی سے 7روز میں دھاندلی کے ثبوت طلب

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی سے 7 روز میں دھاندلی کے ثبوت اور تفصیلات طلب کرتے ہوئے کراچی بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت دو فروری تک ملتوی کردی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ کراچی بلدیاتی انتخابات میں بدنیتی ثابت ہوئی تو آر اوز کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔ بدھ کو سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے تین رکنی بنچ نے کراچی بلدیاتی انتخابات سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت کی۔ جماعت اسلامی کے امیدوار نے کہا کہ میرے پاس ویڈیو موجود ہے یہ تیر کے نشان پر ٹھپے لگا رہے ہیں،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ دھاندلی کے ثبوت لیکر آ جائیں ، ہم یہاں پر ویڈیو دیکھیں گے۔ پیپلز پارٹی بلدیاتی سیل کے انچارج نے کہا کہ جماعت اسلامی کے سوا کسی جماعت نے شکایت درج نہیں کرائی، سب لوگ مطمئن ہیں، شہر میں کسی کو شکایت نہیں ، صرف جماعت اسلامی کو ہے، ہارنے پر اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ درخواست گزار اپنے جواب اور ثبوت کی کاپی جمع کرا دیں ، وہ کاپی جوابدہ اور آر اوز کو فراہم کرنی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں