45

جرمنی ، ریل میں چاقو کے حملے میں 2افراد ہلاک ، متعدد زخمی

برلن (نیوزمارٹ ڈیسک)جرمنی کے شمالی علاقے میں ایک علاقائی ریل میں سوار مسافروں پرچاقو کے حملے میں دوافراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شمالی علاقے میں کیل سے ہیمبرگ کی طرف جانیوالی مقامی ٹرین میں سوار ایک ملزم نے چاقو سے مسافروں پر حملہ کردیا،جرمن فیڈرل پولیس فورس کا کہنا تھا کہ ملزم نے ٹرین کے اندر دیگر افراد پر بھی حملے کی کوشش کی لیکن مسافروں نے ملزم کواس وقت تک قابو میں رکھا جب تک پولیس وہاں نہ پہنچی ، ریاستی وزیر سیبین سوئیٹرلین نے اس حوالے سے کہا کہ وفاقی اور علاقائی پولیس وجوہات کا تعین کرنے کے لیے مل کر کام کر رہی ہے،جرمنی کی قومی ریل کمپنی نے ہیمبرگ اور کیل کے درمیان ریلوے لائن پر چلنے والی بعض ٹرینوں کو منسوخ کردیا ہے تاکہ پولیس اپنی تحقیقات مکمل کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں