واشنگٹن(نیوزمارٹ ڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے بعد ان کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاﺅنٹس کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق میٹا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل اکانٹ فیس بک اور انسٹاگرام پر پابندی آنے والے ہفتوں میں ختم ہوجائے گی، یہ پابندی تقریبا 2سال کے بعد ختم ہورہی ہے ،میٹا کے گلوبل افئیر کے صدر نے متنبہ کیا کہ ماضی کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے اب انہیں دوبارہ جرم کی صورت میں سخت سزاﺅں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
