غزہ(نیوزمارٹ ڈیسک)مغربی کنارے میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے60 سالہ خاتون سمیت 9فلسطینی شہید ہوگئے،فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ میں چھاپے کے دوران فلسطینیوں کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں 60 سالہ بزرگ خاتون بھی شامل ہیں،اسرائیلی فوج کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ ناصرف کیمپ بلکہ اسپتال کے اندر بھی کی گئی۔
