57

ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ کا سونیکوٹ کا اہم دورہ ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ

گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک)ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت کیپٹن (ر) ا±سامہ مجید چیمہ نے سونیکوٹ میں جاری ترقیاتی سکیموں اور عوامی ایشوز کو حل کرنے کے حوالے سے دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت کے دورے کے ہمراہ ایکسیئن پی ایچ ای ڈویڑن گلگت،ایکسیئن بی اینڈ آ ر ڈویڑن گلگت ، ڈی ڈی واٹر منیجمنٹ، ڈی ڈی جی ڈی اے اور دیگر محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے واٹر چینلز، واٹر سپلائی اور ریور ویو روڈ پر جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اور جب تک میٹلنگ کرنے کا موسم نہیں آتا ہے تب تک سڑک کی لیولنگ اچھی طرح کی جائے تاکہ راہگیر وں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔ اور ساتھ ساتھ سائڈ ڈرین کے کام کو بھی یقینی بنایا جائے۔ اس کے علاوہ واٹر چینلز کے حوالے سے ڈی ڈی واٹر مینجمنٹ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ واٹر چینلز میں پانی کی روانی کو بہتر بنایا جائے اور پانی کی روانی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں