48

موجودہ حکمرانوں نے ملک کا جو حشر کیا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، فرخ حبیب

فیصل آباد (نیوزمارٹ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں بیٹھے ذمہ داران کی وفاداری آئین کے ساتھ نہیں بلکہ کہیں اور ہی ہے، ہماری آپ سے کوئی دشمنی نہیں، آپ نے دشمنی کرنی ہے تو ملک دشمنوں سے کرو۔ آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ آئین پر عملدرآمد نہ کرنا، آئین کو توڑنا ہی آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی ہے،انتخابات نہیں کروائے جاتے تو ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف جلدی ٹھیک ہوں گے، ان کا بھی بڑا چھوٹا آپریشن اڈیالہ جیل میں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں