بیجنگ(نیوزمارٹ ڈیسک)چین کے صدر شی جن پھنگ نے بوب دادائی کو پاپوا نیو گنی(پی این جی) کے گورنر جنرل کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو بھیجے گئے پیغام میں صدر شی نے کہا کہ پاپوا نیو گنی عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے اولین بحرالکاہل جزائر میں سے ایک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی قائم ہے۔چینی صدرنے کہا کہ اس وقت دوطرفہ جامع تزویراتی شراکت داری مختلف شعبوں میں نتیجہ خیز تبادلوں اور تعاون کے ساتھ اعلی سطح پرمستحکم ہورہی ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو بہت زیادہ فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔
