53

اشنا شاہ اپنے برائیڈل ڈریس کی لک دیکھ کر خوشی سے نہال

کراچی (نیوزمارٹ ڈیسک) اداکارہ اشنا شاہ اپنی شادی پر پاکستان کی نامور ڈیزائینر وردہ سلیم کا ڈیزائین کردہ برائیڈل ڈریس زیب تن کریں گی۔ اشنا شاہ جنکی منگنی حال ہی میں مشہور گولفر حمزہ امین سے ہوئی۔ اشنا نے اپنی منگنی کی سادہ تقریب کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا ۔اب شادی کی تیاریاں جاری ہیں ایسے میں اشنا شاہ نے اپنی شادی کے دن کس ڈیزائینر کا جوڑا زیب تن کرنا ہے اس حوالے سے پاکستان کی نامور ڈیزائینر وردہ سلیم کے آفیشنل انسٹاگرام پوسٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی جس میں اشنا شاہ وردہ سلیم کے برائیڈل اسٹوڈیو میں ڈیزائینر کے ہمراہ ہی موجود تھیں ۔ جب وردہ نے اشنا کو انکی شادی کا جوڑے کی لک دیکھائی تو اشنا اپنا برائیڈل ڈریس کی لک دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں