66

قیمتی لکڑی کی چوری ، محکمہ جنگلات کا عملہ اور ایف سی اہلکار چوکس رہیں،ڈی سی

گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک )ڈپٹی کمشنر،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت اجلاس محکمہ جنگلات کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ایف او گلگت،ڈی او ایف سی ا و ر دیگر آفیسران نے شرکت کی۔اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات کی حفاظت اور غیر قانونی لکڑی کی کٹائی اور ترسیل روکنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ محکمہ کا عملہ اور ایف سی اہلکار چیک پوسٹوں پر چوکس رہیں اور آنے جانے والے گاڑیوں کی کڑی نگرانی کریں۔ ڈی سی گلگت نے ڈی ایف او گلگت اور ڈی او ایف سی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے بنائے گئے چیک پوسٹوں پر جلد از جلد عملے کے تعیناتی کویقینی بنائیں۔اور جنگل کی غیر قانونی کٹائی کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ایف او گلگت کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری کے لئے ضلع بھر کے مختلف مقامات پر پودے لگائیں اور عوام الناس کو بھی سدا بہار پودے ایشوکریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں