37

غذر ، سینگل میں کار سواروں سے تین لٹر شراب ،مقدمہ درج

غذر(نیوزمارٹ ڈیسک) سینگل کے مقام پر پولیس نے دوران چیکنگ کار ملزمان کے قبضے سے 3 لیٹر شراب برآمد۔ گاڑی میں تین ملزمان عابد اللہ خان ساکن بٹو کوٹ چلاس دیامر۔ زوہیب ساکن امپھری گلگت۔ برہان اللہ ساکن نپورہ سوار تھے۔ دوران تلاشی ملزم ذوہیب سے ایک عدد پسٹل ساخت 9MM معہ 5 بال زندہ کارتوس سمیت چرس اور آئس بھی برآمد۔ تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ سینگل میں حکم امتناع منشیات سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ قائم کرکے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں