63

عوام کو جلد زمینوں کا تحفہ دینگے،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

لاہور، گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے زیر صدارت گلگت بلتستان میں لینڈ ریفارمز کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ، صوبائی وزیر قانون اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سید سہیل عباس اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان میں لینڈ ریفارمز کے حوالے سے پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں لینڈ ریفارمز کے حوالے سے تجربہ رکھنے والی نجی لاءفرم سے مشاورت بھی کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ گلگت بلتستان میں زمینوں کے مسئلے کے پائیدار و مستقل حل کیلئے جامع لینڈ ریفارمز ناگزیر ہیں۔ حکومت اس حوالے سے بھرپور طریقے سے کام کررہی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے متعلقہ حکام کو اعلیٰ سطح لینڈ ریفارمز کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں اور ہدایات پر عمدرامد مقررہ وقت میں یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ بہترین لینڈ ریفارمز کرکے گلگت بلتستان کی عوام کو زمینوں کی ملکیت کا تحفہ دینگے اور فوڈ سیکورٹی سمیت دیگر ممکنہ چیلنجز و خطرات میں گلگت بلتستان کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔ اس اہم قومی فریضے کی ادائیگی میں تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں