کیف(نیوزمارٹ ڈیسک)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ اناج کے معاہدے کو میکولائیو بندرگاہوں تک بڑھانے کا وقت آن پہنچا ہے،زیلنسکی نے ان خیالات کا اظہار ڈنمارک کے وزیر اعظم میٹے فریڈرکسنجو یوکرین کے دورے پر ہیں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اناج کے معاہدے کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ کہ اناج کے معاہدے کو میکولائیو بندرگاہوں تک بڑھانے کا وقت آن پہنچا ہے اور اس سلسلے میں بحری جہازوں کی نقل و حرکت میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جانا چاہیے، انہوں نے زیلنسکی کے ساتھ میکولائیو اور اوڈیسا کے علاقوں کا جائزہ لیا ہے،فریڈرکسن نے کہا کہ روسی حملوں کے نتیجے میں میکولائیو کے علاقے میں بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا، اور کہا کہ وہ خطے کی تعمیر نو کے کاموں میں یوکرین کی مدد کریں گے۔
