لاس اینجلس (نیوزمارٹ ڈیسک )عالمی شہرت یافتہ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی بیٹی مالتی میری کا چہرہ پہلی بار دنیا کے سامنے آگیا۔15 جنوری 2022 کو سروگیسی کے ذریعے دنیا میں آنے والی پریانکا کی بیٹی مالتی کو اب تک مداحوں نے نہیں دیکھا تھا تاہم اسٹار جوڑی نے 30 جنوری 2023 کو بیٹی کو پوری دنیا کو دکھانے کا فیصلہ کیا۔کئی بار پریانکا نے بیٹی کے ہمراہ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں لیکن زیادہ تر اس پر ایک ایموجی بنا ہوتا تھا۔
