لاہور (نیوزمارٹ ڈیسک)سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ حکومت ہمیں پکڑنے کے بجائے دہشتگردوں کو پکڑے، نگران حکومت اپنا مینڈیٹ بھول گئی، ان کا مینڈیٹ صاف اور شفاف الیکشن کروانا ہے،یہ کام ہی سارا غلط کر رہے ہیں، ہمیں اپنی عدلیہ پر پورا یقین ہے، ان کو عدالتوں سے سزا دلوائیں گے۔اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کسی کے گھر پر ریڈ نہیں کر رہی، وہ اپنے مخالفین کی دل آزاری نہیں کر رہے، ہم الیکشن نہ لڑیں، ہم لوگوں کے لئے کام کرنا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم کورٹ میں جائیں گے تو پھر ان کا دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا، ہمیں چھاپے سے پہلے کچھ نہیں بتایا گیا، ہم ان کو کٹہرے میں لائیں گے، ان کے خلاف قانونی و عدالتی کارروائی ہوگی۔
