بیجنگ(نیوزمارٹ ڈیسک)چین کے صدر شی جن پھنگ نے اپنے پاکستانی ہم منصب عارف علوی کو پشاور میں ہونے والے دہشت گردی کے ہولناک حملے پر تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔بدھ کو اپنے پیغام میں شی نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں ہونے والے دہشت گردی کے تباہ کن حملے کے بارے میں جاننے کے بعد وہ چینی حکومت اور عوام کی جانب سے ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار اور زخمیوں اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔شی نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے اور خطے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرے گا۔چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے بھی بدھ کو پاکستانی ہم منصب شہباز شریف کو تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔
