32

عرفی جاوید کو صحافیوں کے سامنے اسٹنٹ دکھانا مہنگا پڑ گیا

ممبئی (نیوزمارٹ ڈیسک) بھارت کی بولڈ اور متنازعہ اداکارہ عرفی جاوید کو صحافیوں کے سامنے اسٹنٹ دکھانا مہنگا پڑ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں عرفی جاوید حسب معمول غیر روایتی لباس کی تشہیر میں مصروف تھی کہ صحافیوں نے ان سے فرمائش کرڈالی کہ وہ فون سے کرتب کرکے دکھائیں۔ عرفی نے مخصوص طریقے سے زمین پر اپنا فون پھینک دیا لیکن وہ بری طرح ٹوٹ گیا۔ واضح رہے کہ اداکارہ عرفی جاوید کو ان کے بولڈ لکس کی وجہ سے مداحوں حتی کہ سیاسی شخصیات کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں