ممبئی (نیوزمارٹ ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم پٹھان کی باکس آفس پر شاندار کامیابی اور اپنی فلم برہمسترا کا بزنس ریکارڈ ٹوٹنے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے فلم پٹھان کو بھارتی سینما کی تاریخ کی سب سے شاندار اور کامیاب فلم قرار دے دیا۔ انہوں نے فلم پٹھان کے باکس آفس پر نئے ریکارڈ سے اپنی فلم برہمسترا کا ریکارڈ ٹوٹنے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر نئی آنے والی فلم کو پرانی فلموں کا ریکارڈ توڑنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ پٹھان نے برہمسترا کا ریکارڈ توڑا۔ واضح رہے فلم برہمسترا پارٹ ون: شیوانے باکس آفس پر شاندار کارکردگی دِکھائی تھی اور دنیا بھر میں سے تقریبا 425 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا۔
