73

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 838 کیس،59 اموات رپورٹ ، ایکٹو کیسز کی تعداد 41 ہزار سے کم ہو گئی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 59 اموات ہوئیں جن میں سے 17 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ ا?پریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 838 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے جو 15 فروری کے بعد پہلی مرتبہ یومیہ کیسز کی ایک ہزار سے کم تعداد ہے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 40 فیصد,لاہور میں 24 فیصد,بہاولپور میں 24 فیصد اور پشاور میں 20 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے کراچی میں 26 فیصد،ایبٹ آباد میں 33 فیصد,ملتان میں 28 فیصد اور گلگت میں 27 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 35 ہزار 39 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 12 ہزار 382, پنجاب میں 9 ہزار 246، خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 602، اسلام آباد میں 3 ہزار 463،بلوچستان میں 816،گلگت بلتستان میں 232، آزاد کشمیر میں 298 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 80 ہزار 316 ہو چکی ہے۔ بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 305 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 40 ہزار 929 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 43 ہزار 27 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 19 ہزار 791،بلوچستان میں 26 ہزار 275، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 727، اسلام آباد میں 82 ہزار 170، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 36 ہزار 205، پنجاب میں 3 لاکھ 44 ہزار 196 اور سندھ میں 3 لاکھ 28 ہزار 663 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 21 ہزار 782 ہے جن میں سے سندھ میں 5 ہزار 256 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔ پنجاب میں 10 ہزار 548 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 29 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 234 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 773 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں کل 294 اموات، گلگت بلتستان میں 108 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 569 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 38 لاکھ 92 ہزار 289 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 2 ہزار 855 مریض زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں