40

پی ایس ایل8میں 21غیر ملکی اسٹارز پہلی بار جگمگانے کےلئے تیار

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل8)میں 21غیر ملکی اسٹارز پہلی بار جگمگانے کےلئے تیار ہیں،لیگ 8میں 21غیر ملکی اور 15مقامی کرکٹرز ڈیبیو کریں گے،انٹرنیشنل کھلاڑی عادل رشید، عقیل حسین، اینڈریو ٹائی ، بھانوکا راجا پکسا، ڈیوین پریٹوریس، فضل الحق فاروقی، گس اٹکنسن، اظہار الحق نوید، جیمز فلر، جمی نیشم، جوش لٹل، کوشل مینڈس، میتھیو ویڈ، نوین الحق، نووان تھشارا، اوڈین اسمتھ ، رچرڈ گلیسن، شین ڈیڈسویل، تبریز شمسی، ٹام کرن اور وانندو ہسارنگا پہلی بار پی ایس ایل میں جلوہ گر ہوں گے،مقامی کرکٹرز میں عامر جمال، احسن بھٹی، ایمل خان، عرفات منہاس، حسیب اللہ، حسن نواز، عرفان خان نیازی، مرزا طاہر بیگ ، محمد کرنال زاہد، محمد سرور آفریدی، عمیر بن یوسف ، سعود شکیل، شاویز عرفان، سفیان مقیم اور طیب طاہر لیگ میں انٹری کو یادگار بنانے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں