اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ایونٹ میں اپنے ساتھیوں سے چھکے چوکے کھائے تو پورا سال باتیں سننا پڑیں،شاداب خان نے پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کروں گا اس پی ایس ایل میں انجری کا شکار نہ ہوں،گزشتہ سال انجری کی وجہ سے ٹیم کو نقصان ہوا،اور باتیں بھی سننا پڑیں گی، بولنگ میں حارث رﺅف سے بچنا ہوتا ہے کیونکہ اس نے آٹ کردیا تو بڑی باتیں سننا پڑیں گی۔
