47

اداکارہ ثناءفخر بھارتی اداکاروں کے پروفیشنل ازم سے متاثر

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک) فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ ثنا فخر بھارتی اداکاروں کے پروفیشنل ازم سے متاثر، کہتی ہیں آپ ان سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں ثناءفخر نے بتایا کہ انہوں نے بھارتی ایکشن اسٹار سنی دیول کے ساتھ فلم قافلہ میں کام کیا ہے اور سنی دیول نہایت پروفیشنل فنکار ہیں۔ثنا فخر کا کہنا تھا کہ انڈین فنکاروں کا پروفیشنل ازم بے مثال ہے اور آپ ان سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انڈیا اداکار پاکستانی فنکاروں کو بہت عزت اور احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ وہ پاکستانیوں کو حقیر سمجھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں