کھرمنگ ( نیوزمارٹ ڈیسک) آخوندیان ویلفئیر ٹرسٹ کا کھرمنگ میں پہلی بارکیسنر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔محکمہ صحت کی اشتراک سے ٹورزم ہال منٹھوکھا میں کینسر کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں جید اور ماہر امراض ڈاکٹرز کی نشست ، تقاریر اور سوال و جواب سیشن کا اہتمام ہوا۔اس پروگرام میں محکمہ صحت کے ڈسڑکٹ ہلیتھ آفس کھرمنگ محمد بشیر جان نے خوراک کی توازن اور انتخاب پر گفتگو کی اور لوگوں کو دیسی خوراک اور کیمیائی خوراک کے بارے میں مفصل آگاہی پیش کیا۔تاہم ایٹامک انرجی کینسر ہسپتال گلگت سے آئےماہر امراض کینسر ڈاکٹر محمد کاظم نے کینسر کے متعلق سلیس بلتی میں ایک گراں بہا پریزنٹیشن پیش کی اور پروگرام کی رونق دیکھ کہا کہ بلتستان کی تاریخ میں یہ پہلا عالیشان آگاہی پروگرام ہے۔ سیگریٹ نوشی پر ضلعی سطح پر پابندی عائد کی جائے گی۔اس پروگرام میں آگاہی کو مزید موثر بنانے کے لیے محمد حسین نادر کے ایک نادر کلام کینسر کے متعلق پیش کیا گیا اور ایک بلتی ڈرامہ کینسری ند کے نام سے خصوصی طور پر ملٹی میڈیا پر پیش کیا گیا اور لوگوں لطیفانہ انداز میں اس کو محضوظ کیا۔آخوندیان ویلفر ٹرسٹ کی جانب سے آنے والے مہمانوں اور معززین کو اعزازی شیلڈ پیش کیا گیا۔سیمینار کے بعد ٹورازم ہال سے حسینی چوک مادھوپور کھرمنگ تک کینسر کے حوالے سے آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔
