اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک )سینیٹ کے جاری اجلاس میں واک آؤٹ کی ہیٹرک ہو گئی ،اپوزیشن نے حکومتی سینیٹر کی طرف سے محسن عزیزکے حوالے سے سخت الفاظ،مہنگائی کے حوالے سے تحریک التواءمسترد ہونے پر ایوان سے واک آؤٹ کیا،جبکہ حکومتی سینیٹرکامران مائیکل نے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ووزارت بین المذاہب کی تقریب میں غیرمسلموں کے حوالے سے گفتگو کے خلاف واک آؤٹ کیا،وزیرمذہبی کے خلاف واک آؤٹ میں حکومتی و اپوزیشن کے سینیٹرز نے بھی ساتھ دیا۔وزیر مملکت برائے قانون انصاف شہادت اعوان نے ایوان میں تمام وزارتوں کے جوابات دیئے ،وزیر مملکت برائے قانون انصاف شہادت اعوان نے ایوان کو بتایاکہ جولائی 2022سے دسمبر 2022تک ریلوے کو 24ارب روپے کا خسارہ ہواہے ،جبکہ ریلوے میں 68مسافرریل گاڑیاں چل رہی ہیں ،ایف آئی اے کے 243ملازمین کو ریگولر کردیا ہے اسلام آباد میں آوارہ کتوں کے لیے سنٹر بنایاہے جس میں 709کتے رکھے گئے ہیں ،چیئرمین سینیٹ نے اجلاس 10فروری بروزجمعہ کی صبح 10بج کر 30منٹ تک ملتوی کردیا۔
