56

گندم کوٹے میں ہیرا پھیری پر کارروائی کرونگا ، مومن جان

گلگت( نامہ نگار خصوصی )سیکریٹری فوڈ مومن جان نے محکمہ خوراک کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔اپنی زمہ داریاں سنبھالتے ہی سیکریٹری فوڈ نے ڈائریکٹر گلگت ریجن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ گلگت سے محکمانہ خصوصاً گندم اور اور آٹے کی دستیابی اور تقسیم کار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔ آٹے کی کی تقسیم کار میں بہتری اور شفافیت لانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر پر اقدام اٹھاتے ہوئے محکمہ خوراک کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈز سے 48 گھنٹوں کے اندر صارفین کی مکمل فہرست طلب کی اور ڈسٹرکٹ ہیڈز کو پابند کیا کہ وہ محکمہ خوراک کے اہلکاروں کی موجودگی میں گلگت بلتستان کے عوام کو صاف اور شفاف طریقے سے سرکاری نرخنامے کے مطابق آٹے اور گندم کی تقسیم کو یقینی بنائیں۔ وہ مانیٹرنگ ٹیموں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں، تاکہ دستیاب گندم اور آٹا عوام الناس تک صاف اور شفاف طریقے سے پہنچ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں