25

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹاسک فورس برائے زراعت تشکیل دیدی

لاہور (نیوزمارٹ ڈیسک)نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے زراعت کے شعبے میں بہتری کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دے دی ، ٹاسک فورس زرعی پیداوار وپیداواری صلاحیت بڑھانے او ر زرعی اجناس کی مارکیٹ تک آسان رسائی کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کرے گی، نگران وزیراعلی محسن نقوی ٹاسک فورس برائے زراعت کے چیئرمین ہوں گے، صوبائی وزیرصنعت، چیف سیکرٹری پنجاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ، سیکرٹری زراعت،سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، تمام متعلقہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹس کے سربراہان ٹاسک فورس کے ممبران ہوں گے، کاشتکاروں اور کسانوں کے مسائل کے حل اور فصل کا بہتر معاوضہ دلانے کیلئے ٹاسک فورس کی سفارشات پر عمل کریں گے ، ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں فی الفور فیصلے کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں