49

داخلی خود مختاری، آئین ساز اسمبلی، آزاد عدلیہ کا قیام، عوامی ایکشن کمیٹی کا مطالبہ

گلگت (نامہ نگار خصوصی )فدا حسین، مرکزی چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان،بابا جان چیئرمین عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان و ممبر عوامی ایکشن کمیٹی،سلطان رئیس سابق چیرمین عوامی ایکشن کمیٹی،نجف علی، صدر عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان ڈویڑن،فدا ایثار، گلگت بلتستان یونائیٹڈ موومنٹ،شبیر احمد، صدر عوامی ایکشن کمیٹی دیامر ڈویڑن اور موسی مدد، ممبر ایکشن کمیٹی غذر ڈسٹرکٹ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے قدرتی وسایل پر قبضہ گندم، بجلی اور غیرقانونی ٹیکسوں کا نفاذ دیگر روزمرہ ضروریات زندگی کی قلت اور ہوشربا مہنگائی نے یہاں کے 20 لاکھ انسانوں کی ذندگی کو اجیرن بنا دیا ہے جس سے تنگ آکر لوگ یخ بستہ موسم میں احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ شاہراہ قراقرم، شندور غزر روڈ سمیت تمام مواصلاتی منصوبوں کی زد میں آنے والے زمینوں کے معاوضے فل فور دئیے جائیں۔ تمام ضلعوں میں جدید ہسپتال، اور ہر گاوں میں بنیادی صحت مراکز اور طبی ماہرین مہیا کیا جائے۔ نوجوانوں کو ان کے گھروں کے دروازے پر تعلیم روزگار اور کھیل کود کی سہولتیں مہیا کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں