26

امریکہ میں آتشیں اسلحہ سے ہلاکتوں کی یومیہ تعداد 110افراد ہوگئی

نیویارک( نیوزمارٹ ڈیسک)امریکی روزنامہ یو ایس اے ٹوڈے نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ اوسطا 110 امریکی آتشیں اسلحہ کے تشدد سے روزانہ ہلاک ہورہے ہیں جو کسی بھی موازنہ کرنے والے ملک میں بندوق سے ہلاکتوں کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔رپورٹ میں ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں ہر ایک لاکھ رہائشیوں میں 12 افراد فائرنگ سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ رپورٹ میں “بریڈی کمپین ٹو پریوینٹ گن وائلنس” کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے اگر متاثرین کا ذکر کیا جائے تو مرنے کے امکانات سفید فام امریکیوں کی نسبت سیاہ فام امریکیوں میں دوگنا اور زخمیوں میں 14 گنا زیادہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں