64

چین کی ایس ایف فضائی کمپنی نے بیڑے کو66مال بردار طیاروں تک توسیع دے دی

بیجنگ(ویب ذرائع)چین کی سب سے بڑی فضائی مال بردار ایس ایف فضائی کمپنی نے اپنے بیڑے کو توسیع دینا جاری رکھا ہے جس کی تازہ ترین تعداد 66 ہو گئی ہے، یہ تمام مال بردار جہاز ہیں۔

ایس ایف فضائی کمپنی نے کہاہے کہ فضائی کمپنی نے سوموار کے روز بی767-300بی سی ایف تمام مال بردار جہاز کا خیرمقدم کیا،یہ بیڑے میں شامل ہونے والا 66واں ہوائی جہاز ہے، واضح کیا گیا ہے کہ یہ اضافہ موسم گرما میں مال برداری کے عروج کے دوران ہواہے۔

بی767-300بی سی ایف لمبی اور کشادہ جسامت والا مال بردار جہاز ہے جو ایس ایف فضائی کمپنی کو اس کے عالمی نیٹ ورک کے لئے توسیع دینے میں مدد کرے گا اورعروج کے دوران کمپنی کی ایکسپریس ترسیلی صلاحیت اور کارکردگی میں اضافہ کرے گا۔

یہ پانچواں تمام مال بردار جہاز ہے جو ایس ایف فضائی کمپنی نے 2021کے دوران آپریشن میں شامل کیا ہے۔

شین ژن میں صدرمقام رکھنے والی ایس ایف فضائی کمپنی چین کی ترسیلی دیوقامت ایس ایف ایکسپریس کی فضائی شاخ ہے،یہ اپنی صلاحیت کو مئوثر بنانے اور اپنے بیڑے کامرکب بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے،مال بردار فضائی کمپنی نے اپنے عالمی نیٹ ورک کو81ملکی اورغیرملکی منازل تک توسیع دی ہے۔

چین کی بین الاقوامی فضائی مال برداری کی نقل و حمل کی صلاحیت وبائی مرض کے دوران اختیار کیے گئے گرین چینل کے موثر اقدامات سے برقرار ہے۔ اس شعبے نے اہم رسد کی نقل وحمل اور عالمی ترسیلی سلسلوں کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں