61

آئی ایم ایف کے کہنے پر قوم پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہے ہیں، بلاول بھٹو

کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمارے وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں، آئی ایم ایف کے کہنے پر قوم پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہے ہیں، بدھ کو کراچی میں ڈونر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹونےکہا کہ امید ہے آئی ایم ایف سے بات چیت مثبت رہے گی، آئی ایم ایف کی ذمہ داری ہے کہ سیلاب متاثرین کو بھی تحفظ دلائیں، آئی ایم ایف سے مطالبہ ہے سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ قوم کے ساتھ شرائط نرم کی جائیں، دنیا کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ پوری دنیا ہماری مدد کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کبھی اس قسم کی مشکلات سے نہیں گزرا، ہیٹ ویو اور مون سون سے فصلوں کو نقصان ہوا ہے، صرف سندھ کی بات کریں تو ہمیں تعلیمی بحران کا بھی سامنا ہے،یہ ابھی متاثرین سے وعدے کا آغاز ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ پروگرام پی پی پی کے منشور روٹی کپڑے مکان سے ملتا جلتا ہے، ہمیں عالمی اداروں بالخصوص عالمی بینک سے تعاون ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں