54

گلگت بلتستان کو پلاسٹک فری بنانے کیلئے وفاقی حکومت پبلک پرائیوٹ پارٹر شپ کے تحت کوشش کررہی ہے ،ملک امین اسلم

گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک):وزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے ہدایات پر وفاقی حکومت ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے اقدامات کررہی ہے آلودگی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے گلگت بلتستان کو پلاسٹک فری بنانے کیلئے وفاقی حکومت پبلک پرائیوٹ پارٹر شپ کے تحت کوشش کررہی ہے، گلگت بلتستان کو پلاسٹک سے پیدا شدہ آلودگی سے محفوظ رکھنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ سیاحت کے اعتبار سے گلگت بلتستان ملک کا بہترین انتخاب ہے، گلگت بلتستان پلاسٹک فری بنانے کیلئے نجی کمپنی نیسلے کی جانب سے پلاسٹک ری سائیکلنگ یونٹ کی فراہمی اچھا اآغاز ہے، نیسلے کمپنی کے جانب سے ویلنگ مشین کے فراہمی سے مثبت نتائج برآمد ہونگے،

اس جدید ون یونٹ مشین کے ذریعے صفائی کے بعد جمع ہونے والے پلاسٹک کی بوتلیں، پلاسٹک کے شاپرز کو مناسب طریقے سے پریسنگ کرکے ری سائیکلنگ کیلئے تیار کیا جائے گا اور پریس کرکے اسے اندرون ملک بھجوادیا جائے گا تاکہ مناسب انداز میں اسکی ری سائیکلنگ کر کے دوبارہ استعمال کے قابل بناسکیں، اس ون یونٹ سسٹم کو پورے صوبے کے تمام اضلاع میں پھیلا دیں گے تاکہ اس ون یونٹ ویلنگ مشین کی تنصیب سے پلاسٹک کو مناسب انداز میں جمع کرنے کے ساتھ پلاسٹک ری سائیکلنگ میں مدد مل سکے اور اسے بیرون ممالک بھجواکر کثیر زرمبادلہ کمایا جاسکے۔

منگل کے روز یہاں جوٹیال گلگت گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ کلیکشن سینٹر میں جدید ون ویلنگ یونٹ کے دورے کے موقع پر مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اس وقت سیاحت کا سیزن ہے، مقامی و غیر مقامی سیاح بڑی تعداد میں گلگت بلتستان آرہے ہیں اور یہاں کے خوبصورت وادیوں کی سیر کیلئے مختلف اضلاع کا رخ کررہے ہیں، جتنے زیادہ سیاح آئیں گے اتنا ویسٹ کا بوجھ بڑے گا، اس سے مناسب انداز میں نمٹنے کیلئے ایسے جدید اور اہم مشینوں کی تنصیف بہت ضروری ہے، چونکہ پلاسٹک سے پیدا ہونے والی آلودگی انسانوں کیلئے خطرانک بیماریوں کا سبب بن رہی ہیں،

وفاقی حکومت کی کوشش ہے کہ خطے کو تمام تر آلودگی سے محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کریں، اس سلسلے میں پلاسٹک سے پیدا ہونے والی آلودگی پر قابو پانے کیلئے وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کیاجارہاہے، وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ سیاحتی علاقوں کو ہر طرح کے آلودگی سے محفوظ رکھا جائے اور ملکی و غیر ملکی ملکی سیاحت کو فروغ دیا جاسکے،

اس سے قبل سیکریٹریو ڈائریکٹر GB لوکل کونسل بورڈ حاجی ذوالفقار احمد،ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد، اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے دیگر سٹاف کے ہمراہ مشیر ماحولیات امین اسلم کے جوٹیال سیکریٹریٹ گلگت بلتستان ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کلیکشن سنٹر آمد پر انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں مزکورہ ون یونٹ مشین کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں مشیر ماحولیات امین اسلم نے ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے وزارت ماحولیات کے جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں