25

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 16ہزار سے تجاوز

انقرہ/ دمشق(نیوزمارٹ ڈیسک)ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 16ہزار سے تجاوز کرگئی، ترکیہ میں 12ہزار 391اور شام میں 2ہزار 992افراد ہلاک ہوئے ہیں،امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق پیر کو آنے والے 7.8شدت کے زلزلے کے بعد 7.6شدت کا ایک اور زلزلہ آیا، جس نے مزید تباہی پھیلائی،زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، شام، اردن،لبنان اور فلسطین میں بھی محسوس کیے گئے جب کہ قیامت خیز تباہی کے بعد 300سے زیادہ آفٹر شاکس آچکے ہیں،ملبے تلے اب بھی ہزاروں افراد کے پھنسے ہونےکا خدشہ ہے، انہیں نکالنے کے لیے دن رات ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم شدید سردی اور بعض علاقوں میں برفباری کے باعث متاثرین کو کٹھن حالات کا سامنا ہے اور امدادی کارروائیوں میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں،ان کا کہنا تھاکہ ترکیہ اس وقت دنیا کے سب سے بڑے سانحہ سے گزر رہا ہے، 70سے زائد ممالک نے امداد اور امدادی کارروائیوں میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں