32

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے برآمد کنندگان کی سہولت کے لیے ریگولیٹری فریم ورک میں تبدیلی پر رضامندی ظاہر کی ہے،وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق دائود کا ٹویٹ

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق دائود نے کہا ہے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے برآمد کنندگان کی سہولت کے لیے ریگولیٹری فریم ورک میں تبدیلی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

منگل کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستانی برآمد کنندگان کیلئے ایمیزون،علی بابا اور ای بے جسے بڑے ای کامرس پلیٹ فارمز کے ساتھ کاروبار میں آسانی ہو گی، ایز آف ڈوئنگ بزنس کو فروغ ملے گا ۔انہوں نے کہا کے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں