کراچی (سپورٹس ڈیسک)لوئر دیر کے گاﺅں سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹر بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ انہیں بچپن سے کرکٹ کھیلنے کا شوق تھا انہیں والد مسجد لے جاتے تھے لیکن مسجد پہنچنے کے بعد جب والد کو یقین ہوجاتا کہ ہم مسجد میں ہیں تو ہم بیگ اٹھا کر کرکٹ کھیلنے بھاگ جاتے تھے،کراچی میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ جب میں ہاسٹل آیا تو مجھے اردو بھی نہیں آتی تھی، ہاسٹل میں شہر کے باہر سے آنے والے لوگ چالاک ہوتے ہیں،انہوں نے کہا کہ میں گاﺅں میں ٹیپ بال سے کرکٹ کھیلتا تھا، پھر کچھ لوگوں نے مشورہ دیا کہ آپ اتنا اچھا کھیلتے ہوں تو آپ کو آگے بڑھنا چاہیے۔
