36

چن ویکنگ او آئی سی میں چین کے پہلے نمائندہ تعینات ، کوروناوبا کے دوران اسلامی خاص طور پر غریب ممالک کی مدد، تعاون کرنے پر چینی کوششیں قابل تعریف ہیں ، اسلامی تعاون تنظیم

جدہ(ویب ڈیسک):سعودی عرب کے لیے چین کے سفارتکار چن ویکنگ اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)میں چین کے پہلے نمائندہ تعینات ہو گئے ہیں۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے سیکرٹری جنرل يوسف بن احمد العثيمين نے چینی نمائندہ کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے کورونا وائرس کی وبا کے دوران اسلامی ممالک خاص طور پر غریب ممالک کی مدد اور تعاون کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے زور دیا کہ او آئی سی چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دے گا۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ کوروناوبا کے دوران اس مشکل وقت میں اسلامی ممالک خاص طور پر غریب ممالک کی مدد کرنے پر چین کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

اس موقع پر سعودی عرب کے لیے چینی کے سفارتکار چن ویکنگ نے کہا کہ حالیہ سالوں میں چین اور اسلامی ممالک کے مابین باہمی سیاسی تعاون اور ثقافتی تبادلے مضبوط ہوئے ہیں اورکورونا وبا کے پھیلائو کے بعد اسلامی ریاستوں اور چین نے وبا کے خلاف جنگ اور ویکسین کی تحقیق اور تیاری میں بہتر تعاون پر مل کر کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اسلامی تعاون تنظیم کے لیے چین کے پہلے نمائندہ کی حیثیت سے او آئی سی اور اس کے ممبران کے ساتھ تعاون مضبوط بنانے اور او آئی سی کے تعلقات کو ایک نئی سطح پر پہنچانے کے لیے کام کرنے کی خواہش کو عملی جامہ پہنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں